برازیل کی پارلیمنٹ نے اپنے صدر کو کرپشن کے الزامات سے بچا لیا

برازیل کی پارلیمنٹ نے اپنے صدر کو کرپشن کے الزامات سے بچا لیا

ریوڈی جنیرو:پارلیمنٹ بلاآخر اپنے صدر کو بچانے میں کامیاب ہو گئی،منتخب صدکو کرپشن کے الزامات سے بچا لیا گیا۔برازیل میں ایک طرف تو کرپشن کے خلاف دھواں دھار مہم چل رہی ہے تو دوسری جانب برازیل کی پارلیمنٹ نے اپنے دوسرے صدر کو کرپشن کے الزامات سے بچا لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے صدر مائیکل تیمر کو اقتدار سنبھالنے کے کچھ ماہ بعد ہی ایوان اقتدار سے بے دخلی کا سامنا تھا۔

ان پر برازیل کی ایک معروف کمپنی سے رشوت لینے کا الزام ہے۔برازیل کے کانگریس نے ان کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس کا مقصد ہے کہ 180 دن کے لیے عبوری وزیراعظم مائیکل تیمر کے خلاف کارروائی روک دی جائے۔

انکے حریفوں کا بھی کہنا تھا کہ کرپشن کا اسکینڈل تیمر کو ڈبو سکتا ہے جس سے ملک میں معاشی کفایت شعاری کی اصلاحات کو دھچکا پہنچ سکتا ہے۔تیمرکے حق میں ووٹنگ کے بعد وہ اپنی عبوری مدت پوری کرسکیں گے۔

برازیل کی پارلیمنٹ نے اپنے صدر کو کرپشن کے الزامات سے بچا لیااپنے منصوبوں پر عمل بھی کرا سکیں گے،پولنگ کے بعد اپنے خطاب میں تیمر کا کہنا تھا کہ کانگریس کی جانب سے تحقیقات روکنے کے لیے ووٹنگ واضح اور مسلمہ حقیقت ہے۔اگر تیمر کو برطرف کردیا جاتا تو وہ 12 ماہ میں معزول کیے جانے والے دوسرے صدر ہوتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں