معروف اداکارہ ماہرہ خان کا عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس پر رد عمل

معروف اداکارہ ماہرہ خان کا عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس پر رد عمل

کراچی: عائشہ گلالئی کی پریس کانفرس نے نہ صرف سیاست بلکہ شوبز میں بھی ہلچل مچا دی۔ عائشہ گلالئی کی کانفرنس پر ملے جلے تاثرات سامنے آ رہے تھےجبکہ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ اب فلمی ستاروں نے بھی پریس کانفرنس پراپنا رد عمل دینا شروع کردیا ہے۔
فلم سٹار وینا ملک کے بعداب پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس اپنا ر رد عمل دے دیا ہے۔
 ماہرہ خان نے عائشہ گلالئی کے حق میں سماجی پیغام کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ لوگوں کے رد عمل نے ان کو حیران کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ "اصل مسئلہ لوگوں کی ذہنیت ہے، ایسے وقت پر لوگوں کی ذہنیت سامنے آجاتی ہے"۔
اداکارہ نے  یہ بھی کہا کہ"عائشہ گلالئی سچ بول رہی ہیں یا جھوٹ اس کا فیصلہ تو جلد دنیا کے سامنے آجائے گا لیکن اس عمل میں ہم کیا ردعمل دیتے ہیں یہ تشویشناک ہے۔"

تاہم ماہرہ خان کے ٹویٹ کے بعد لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔جس پر ماہرہ خاں نے صرف ایک ہی جواب دیا "اصل مسئلہ لوگوں کی ذہنیت ہے"۔

858df41b91c4541f60c6c6e99d62e844 d26d2bc22e87c2dc0210b82b79434455