پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نمبرون بنانا ہدف ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نمبرون بنانا ہدف ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ  چیمپئنز ٹرافی فتح کا جشن اب ماضی کا حصہ بن چکا، بیشتر نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شمولیت کیلئے دروازے کھٹکٹا رہے ہیں،فٹنس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  ٹیم میں واپسی کیلئے گیند عمر اکمل کے کورٹ میں ہے۔

تفصیلاتکے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ نمبر ون ٹیم بننا ہدف ہے، چیمپئنز ٹرافی کی فتح کو خوب انجوائے کیا۔ اب دوبارہ کام شروع کرنا ہے، ٹیم اچھے ٹریک پر ہے22 اگست کو کیمپ شروع ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کررہے، احمد شہزاد محنتی ہے لیکن عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ وہاب ریاض اچھا بولر ہے لیکن نوجوان فاسٹ بولر کا بڑا بنچ بن چکا ہے، اظہر، بابر، اسد شفیق، سمیع اسلم اور عثمان مصباح اور یونس کی جگہ لینے کیلئے تیار کھڑے ہیں۔