لوگ میری قابلیت سے پریشان ہیں، رونالڈو

لوگ میری قابلیت سے پریشان ہیں، رونالڈو

لزبن:پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانورونالڈونے کہا ہے کہ لوگ میری اہلیت اور قابلیت سے پریشان ہیں ،لیکن یاد رکھنا چاہیے کہ کیڑے ہمیشہ سب سے زیادہ روشن کھمبے سے ہی چمٹتے ہیں ۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر اس بیان کے جاری ہونے کے ایک گھنٹے میں ملین کے قریب لوگوں نے لائیک کیا ۔واضح رہے کہ رونالڈو نے پیر کو میڈرڈ کی مقامی عدالت میں 90 منٹ تک ٹیکس چوری کیس میں عدالت کو جواب دئیے ۔استغاثہ کا الزام ہے کہ رونالڈو نے2010 سے ایک کروڑ 47 لاکھ یورو (ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر)ٹیکس بچایا ہے۔

رونالڈ و نے عدالت میں خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹیکس چور ی کی کبھی نیت نہیں رہی۔ میں یہاں صرف اس لئے ہوں کیو نکہ میرا نام رونالڈو ہے ۔ واضح رہے کہ رونالڈو پہلے فٹبالر نہیں ہیں جنہیں ان الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے قبل لائنل میسی بھی گذشتہ برس ٹیکس چوری کیس میں ملوث پا ئے گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں