افغان جنگ نے ٹرمپ کو پریشان کر دیا،امریکی کمانڈر کو فارغ کرنے پر غور

افغان جنگ نے ٹرمپ کو پریشان کر دیا،امریکی کمانڈر کو فارغ کرنے پر غور

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغان جنگ کے متعلق خدشات کا شکار ہو چکے ہیں،صدر ٹرمپ نے افغانستان میں امریکی کمانڈر کو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے افغان جنگ میںتاخیر ہونے اور جنگ میں مطلوبہ کامیابیاں نہ ملنے کی وجہ سے اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

19جولائی کو ہونے والی ایک میٹنگ میں نیشنل سیکیورٹی کے حکام سے افغان جنگ کے متعلق مزید تفصیلات طلب کیں ہیں،امریکی صدر کو کہنا ہے کہ امریکا 16سال سے طالبان سے جنگ میں مصروف اور ابھی تک اس جنگ کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آرہا۔

صدر ٹرمپ نے امریکن ڈیفنس سیکرٹری اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کو کہا ہے کیوں نہ افغانستان میںتعینات امریکی کمانڈر کو فارغ کر دیا جائے کیوں کہ جنرل جان نکلسن افغان جنگ کو جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کچھ اعلیٰ امریکی حکام صدر ٹرمپ کے اس رویے پر حیران رہ گئے اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے، امریکی صدر کا مزید کہنا تھا امریکی فوج ایک طرح سے جنگ ہارنے کی طرف جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں