ہماری سمندری حدود سے حوثیوں کو ہتھیارفراہم نہیں کیے گئے، کویت

ہماری سمندری حدود سے حوثیوں کو ہتھیارفراہم نہیں کیے گئے، کویت

کویت سٹی:کویت نے اپنے سمندری حدود کو حوثی باغیوں کے لئے ہتھیاروں کی فراہمی کے استعمال کی تردید کردی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں برطانوی خبرایجنسی کی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

جس میں کہا گیا تھا ایران کویتی سمندری حدود کے راستے یمن میں حوثی باغیوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔بیان میں کہا گیا کویت کے بحری حدود کوسٹ گارڈز اور بحریہ کی سخت نگرانی میں ہیں، اور انکا ملک اپنے حدود کو ہر قسم کی غیر قانونی نقل وحرکت کی اجازت نہیں دیگا۔

مزید کہا گیا کہ خبرایجنسی کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں، اور نشریاتی اداروں سے مطالبہ کیا من گھڑت خبریں نشر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کرلیا کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں