اسرائیلی وزیراعظم کےخلاف سابق چیف آف اسٹاف سلطانی گواہ بننے کو تیار

اسرائیلی وزیراعظم کےخلاف سابق چیف آف اسٹاف سلطانی گواہ بننے کو تیار

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو مشکل میں آگئے، سابق چیف آف اسٹاف بھی کرپشن الزامات میں ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے پولیس سے رابطے میں آگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور سابق چیف آف اسٹاف اپنی سزا کم کرانے کے عوض نتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کرپشن الزامات کے ثبوت دینے کے لیے پولیس سے بات چیت کر رہے ہیں۔

پچھلے ہفتے نتن یاہو کا ایک اور قریبی ساتھی ان کے خلاف وعدہ معاف سرکاری گواہ بن چکا ہے، اسرائیلی وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کے خلاف دفاعی معاہدوں اور خریداری میں خردبرد، مالیاتی بدعنوانیوں اور ذاتی مفادات حاصل کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جاری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں