لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی شدید طبعیت خراب ،ہسپتال داخل

 لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی شدید طبعیت خراب ،ہسپتال داخل

ممبئی:  ماضی کے معروف اور لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے ایک وقت تک اپنے چاہنے والوں کے لیئے لازوال کردار ادا کیئے مگر اب افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں اور ان کی صحت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ ان کے چاہنے والے بھی پریشان ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے ہر دل عزیز ہیرو  اور دلوں پر راج کرنے والے دلیپ کمار کی طبیعت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔  لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبعیت ایک بار پھر ناساز ہوگئی جس پر انہیں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز نے دلیپ کمار کے جسم میں پانی کی کمی اور ڈی ہائیڈریشن کی شکایت بتائی ہے۔جب کہ 94 سالہ لیجنڈ اداکار گزشتہ 2 روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور ان کی طبعیت میں مسلسل بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔

دلیپ کمار کی تیمار داری کے لیے ان کی اہلیہ سائرہ بانو اسپتال میں موجود ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے دلیپ کمار کی مکمل نگہداشت کے بعد ان کی صحت میں خاصی بہتری آئی ہے۔دلیپ کمار کے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں