(ن) لیگی قیادت سپر یم کورٹ کے بعد عوامی میدان سے بھی نااہل ہوگی ، چوہدری سرور

(ن) لیگی قیادت سپر یم کورٹ کے بعد عوامی میدان سے بھی نااہل ہوگی ، چوہدری سرور

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کا ساتھ دینے والی سیاسی جماعتیں اپنی موت کو دعوت دیں گی . (ن) لیگی قیادت سپر یم کورٹ کے بعد عوامی میدان سے بھی نااہل ہوگی .کر پشن کرنیوالوں کو سیاست کر نے کا بھی کوئی کا کوئی حق نہیں الیکشن کمیشن کو سخت نوٹس لینا چاہیے .حکمران اور انکے حواری جمہوریت پر حملہ آوار ہو رہے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو انکا راستہ روکنا ہوگا .حکمرانوں کی کر پشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں (ن) لیگ کے اتحادی بھی انکا ساتھ چھوڑ نے پر مجبور ہو جائیں گے ۔


وہ شاہدرہ میں پارٹی رکن نعیم حیدر بٹ کے دفتر میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وسیم چوہدری اظہر رشید ،حافظ آصف اقبال،خالد گجر سمیت دیگر بھی موجود تھے .سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف صرف تحریک انصاف ہی نہیں آج پوری قوم نے متحد ہو کر جنگ لڑی ہے اور آج ملک میں کر پشن کر نیوالے سپر یم کورٹ سے نااہل ہو چکے ہیں اور اب قوم ان کو سیاست کے میدان سے بھی ہمیشہ کیلئے فارغ کر دیں گے اور سپر یم کورٹ سے نااہل ہونیوالوں کو سیاست کر نے کا کو ئی حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں آئین وقانون اور جمہو ریت کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کو سپورٹ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں اور حکمرانوں کو بھی جمہو ریت کی آڑ میں کسی صورت کر پشن بچانے کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ ان کو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو چکیں ہیں اور عوامی امنگوں کے مطابق سیاست نہ کر نیوالوں کی سیاست اس ملک میں ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔