حسن روحانی دوسری بارایران کے صدر منتخب

حسن روحانی دوسری بارایران کے صدر منتخب

تہران:ایرانی صدر حسن روحانی ایک بار پھرایران کے صدر منتخب ہوگئے ہیں اور انہوں اپنے منصب کا حلف بھی اٹھالیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق حسن روحانی نے دوسری بار ایرانی صد رکا حلف اٹھا لیا ۔ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر ایران کو عالمی تنہائی سے نکالنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامینی نے حسن روحانی سے صدارت کا حلف لیا۔
عوام اور عسکری حکام سے گفتگو کرتے ہوئے حسن روحانی نے کہا کہ عالمی تنہائی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔حسن روحانی نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کو عالمی سطح پر ایران کے لیے اچھا تاثر قرار دیا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک کا مفاد چاہتے ہیں میں ان کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابی عمل مکمل ہوچکا، اب یکجہتی اور تعاون کا وقت شروع ہوچکا ہے۔