سیاستدان اکیلے کبھی بھی کرپشن نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمان

 سیاستدان اکیلے کبھی بھی کرپشن نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمان

ملتان: امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پانامہ کی نذ ر ہوگیا۔ دشمن کی آنکھیں سی پیک پر ہے ۔مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں منتخب لو گ ہی ایک دوسرے کو چورکہہ رہےہیں ۔سیاستدان اکیلے کبھی بھی کرپشن نہیں کرسکتا. جب تک بیوروکریسی اسے ماحول فراہم نہ کرے۔جوکچھ ہورہا ہے،اس کی آبیاری بین الاقوامی سطح پر ہورہی ہے۔کوئی ادارہ یہ نہ سوچے طاقت کے زور پر سب کچھ منوالیا جائےگا۔خدارامسئلے کی حساسیت کو سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی نظریں ہم پر ہیں اور ہم ایک دوسرے کو گرانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) ملک کے ساتھ ، آئین کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے طاقت سے ہی سارے مسائل حل کرنے کی کوشش کی تو ٹھیک ہو نے کی بجائے معاملہ بگاڑ کا شکا ر ہی ہوگا ۔ ملک اس بات کا کسی طور پر بھی متحمل نہیں ہو سکتا ۔ہمیں اپنے رویوں پر غور کرنا ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔