کرپشن کے الزام میں بھارتی وزیر قانون گرفتار، کروڑوں کی نقدی بر آمد

کرپشن کے الزام میں بھارتی وزیر قانون گرفتار، کروڑوں کی نقدی بر آمد

نئی دہلی:بھارتی ریاست کرناٹکا میں انکم ٹیکس حکام نے بھارتی وزیر توانائی کو ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا، گھر سے ساڑھے 7 کروڑ کی نقدی بھی برآمد کر لی۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے انکم ٹیکس حکام اور پولیس نے کانگریس سے تعلق رکھنے والے ڈی کے شیوکمار کے فارم ہاﺅس پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔بعدازاں انکم ٹیکس حکام نے ریاستی وزیر کی دیگر 39املاک پر بھی چھاپے مارے جب کہ نئی دہلی میں ان کے گھر سے ساڑھے 7 کروڑ روپے نقد ضبط کرلیے۔
جب بھارتی وزیر قانون شیوکمار کے فارم ہاﺅسپر چھاپہ مارا گیا تو وہاں کانگریس کے 44 رکن اسمبلی موجود تھے جو چار روز سے وہاں ٹھہرے ہوئے تھے۔ شیوکمار جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور کانگریس نے انہیں منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی میں واپس لانے کا ٹاسک دیا تھا جس کے لیے انہوں نے ریاست گجرات کے 44 ارکان اسمبلی کو اپنے فارم ہاس پر مدعو کر رکھا تھا۔
دوسری جانب کانگریس نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر ڈی کے شیوکمار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے اور ریاستی مشینری کے غلط استعمال کا الزام لگایا ہے ۔