عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے تو ہم کیا کر سکتے ہیں ؟ مکی آرتھر

عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے تو ہم کیا کر سکتے ہیں ؟ مکی آرتھر

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے جشن کا وقت ختم ہوگیا، اب دوبارہ کام کاوقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کیمپ 22 اگست کو شروع ہوگا، ہم نے فٹنس کے لیے ایک معیار رکھا ہے جسے سب کھلاڑیوں کو پورا کرنا ہوگا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ لینے کے لیے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں، بابر اعظم اور اسد شفیق سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جب کہ نئے کھلاڑی بھی آگے آرہے ہیں۔
مکی آرتھر نے کہا کہ وہاب ریاض اچھے باؤلرہیں جب کہ فٹنس کے لیے عمر اکمل کو محنت کرنا ہوگی، عمراکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے تو ہم کیا کر سکتے ہیں، اب ان پرمنحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی وہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا باؤلنگ میں بہت سخت مقابلہ ہے۔ بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ٹیم بہتر سے بہتر ہورہی ہے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل سے بہت پر امید ہوں۔ ہمارا ہدف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں نمبر ون ٹیم بننا ہے تاہم اس ہدف کو حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا ہے نئے لڑکوں کیساتھ اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں،ٹیم میں نئے لڑکوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔