نوکری کو لات مار کرایمان بچایا،بیرون ملک مسلمانوں کی قربانی

نوکری کو لات مار کرایمان بچایا،بیرون ملک مسلمانوں کی قربانی

شکاگو :بیرون ملک رہنے والے مسلمانوںاور اسلام کے ساتھ تعصب ا ور نا انصا فی کی مثالیں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیںلیکن ایک ایسی مثال جس نے مسلمانوں کے دل جیت لئے ،مسلم ملازمین نے بھی ایسا فیصلہ کیا کہ دین سے محبت کی نئی مثال قائم کر دی۔
بین الااقوامی میڈیا خلیج ٹائمز کی ایک رپور ٹ کے مطابق امریکی آٹو سپلائرز کمپنی بورس جیفرسن نے اپنے مسلم ملازمین کو رمضان المبارک کے مہینے میں افطاری اور نماز کے اوقات میں وقفہ دینے سے انکار کیا تھا جس پر 16مسلمان ملازمین نے نوکری کو ہی خیرباد کہہ دیا۔
رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں ان ملازمین نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں افطار کے وقت کی مناسبت سے وقفہ دیا جائے لیکن کمپنی اس پر تیار نہ تھی۔
ملازمین کا اصرار تھا کہ انہیں ماہ صیام کے پیش نظر افطاری کے وقت کی مناسبت سے وقفہ دیا جائے تاکہ وہ سہولت کے ساتھ افطاری کرسکیں اور نماز کی ادائیگی بھی کرسکیں۔ انکی اس گزارش پر کمپنی نے ان ملازمین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ملازمت اور مذہب میں سے ایک چیز کا انتخاب کرلیں، جس پرانھوںنے دین کو ملازمت پر فوقیت دی .
کمپنی کا کہناہے کہ مسلم ملازمین نے بے جا ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں انہیں ملازمت سے فارغ کیا گیااور کمپنی کسی بھی قانونی کارروائی کے دفاع کیلئے تیا ر ہے۔