ماہرہ خان کی آئندہ فلم” سات دن محبت اِن“ کی شوٹنگ شروع

کراچی : پاکستانی شوبز کے معروف اداکاروں ماہرہ خان اور شہریار منور کی آئندہ فلم ”سات دن محبت اِن‘ ‘کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا۔

ماہرہ خان کی آئندہ فلم” سات دن محبت اِن“ کی شوٹنگ شروع

کراچی : پاکستانی شوبز کے معروف اداکاروں ماہرہ خان اور شہریار منور کی آئندہ فلم ”سات دن محبت اِن‘ ‘کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلم کی شوٹنگ یکم اگست کو کراچی میں شوٹنگ شروع کردی گئی۔اس فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، یہ دونوں 2016 کی کامیاب فلم ’ہو من جہاں‘ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جبکہ دیگر اداکاروں میں اداکارہ میرا سیٹھی ، آمنہ الیاس ، عدنان شاہ ٹیپو اور عامر قریشی شامل ہیں ۔
فلم ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کی مینو گور اور فرجاد نبی دیں گے، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔