انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامیوں کی روایت ختم کرنے پر نظریں جما لیں

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامیوں کی روایت ختم کرنے پر نظریں جما لیں

مانچسٹر : انگلینڈ نے گزشتہ 19 برس سے اپنی سرزمین پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامیوں کی روایت ختم کرنے پر نظریں جما لیں، انگلش ٹیم نے آخری بار 1998ء میں ہوم ٹیسٹ سیریز میں پروٹیز کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، اس کے بعد 18 برس گزر گئے لیکن انگلش ٹیم اپنی سرزمین پر پروٹیز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کے بھنور سے نہیں نکل سکی، پروٹیز نے اس عرصے کے دوران انگلینڈ میں تین ٹیسٹ سیریز کھیلیں اور تینوں میں کامیابی حاصل کی۔

اس بار انگلش ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے جس کی وجہ سے میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ آخری ٹیسٹ جیت کر اپنی سرزمین پر پروٹیز کے خلاف 19 سالا ناکامیوں کی روایت ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، انگلش قائد جوروٹ کے پاس بھی بطور کپتان پہلی سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے تاہم ہدف کے حصول کیلئے انگلش کھلاڑیوں کو خوب جان لڑانا ہو گی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ آج جمعہ سے شروع ہو گا۔