نومنتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی 46 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی گئی

نومنتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی 46 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دیدی گئی۔ وفاقی کابینہ کے ناموں کی حتمی منظوری نواز شریف نے دی جبکہ چودھری نثار نے کابینہ میں شامل ہونے سے معذرت کر لی ۔

 ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ چوہدری نثار کی وزارت احسن اقبال کو ملنے کا امکان ہے۔ نئی کابینہ میں اسحاق ڈار بدستور وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔ پرویز ملک وزارت تجارت اور طارق فضل چوہدری وزیر کیڈ ہوں گے، جبکہ خواجہ آصف وزیر داخلہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق طلال چوہدری، دانیال عزیز اور جنید انوار چوہدری وزرائے مملکت ہونگے، جبکہ وزارت منصوبہ بندی اور وزارت پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے پاس رہیں گے۔ اس کے علاوہ رانا تنویر کو وزارت پانی و بجلی، سائرہ افضل تارڑ کو وزارت صحت ملنے کا امکان ہے۔ عبدالرحمان کانجو اور خسرو بختیار وزرائے مملکت ہوں گے۔ سینیٹر مشاہداللہ کو وزارت ماحولیات سونپی جائے گی، جبکہ اعجاز الحق اور ارشد لغاری بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔سکندر حیات بوسن کو وزار ت خوراک و زراعت ملنے کا امکان ہے۔چودھری جعفراقبال بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہو نگے۔چودھری جعفر اقبال کو وزیرمملکت بنایا جائے گا.جعفر اقبال ناروےمیں بیٹےکی شادی چھوڑکروزیراعظم کو ووٹ دینےآئے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔