اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں، علیم خان

اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں، علیم خان
کیپشن: کچھ ٹی وی اینکرز مجھے کرپٹ ظاہر کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، علیم خان۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جمع کرا چکے ہیں۔

بنی گالا کے باہر پریس کانفرنس میں علیم خان کا کہنا تھا کہ ان کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے جبکہ کچھ ٹی وی اینکرز مجھے کرپٹ ظاہر کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترِ خارجہ طلب


انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 11 سال سے اپوزیشن میں ہوں اور آج تک میرے خلاف کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔ میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور پاکستان میں تبدیلی کے مقصد کو آگے بڑھاؤں گا۔

علیم خان نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی خیبر پختونخوا میں کسی زمین پر قبضہ کیا اور جہاں گزشتہ دور حکومت میں ان کی جماعت اقتدار میں تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں