امریکا کی پاکستانی امداد میں کمی، سرحدی نگرانی کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص

امریکا کی پاکستانی امداد میں کمی، سرحدی نگرانی کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص
کیپشن: یہ رقم پاکستان کو اپنی سرحدوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے دیئے جائیں گے۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: ہر سال منظور کیے جانے والے اس بِل کے ذریعے کانگریس امریکی حکومت کے دفاعی اخراجات کے ساتھ ساتھ دفاع سے متعلق کئی اہم پالیسی امور کی بھی منظوری دیتی ہے۔

امریکی سینیٹ نے 716 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بجٹ کی منظوری دے دی۔ پاکستان کی امداد میں کٹوتی کر کے 15 کروڑ ڈالر کر دی گئی جبکہ امداد کو حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کےخلاف کارروائی سے مشروط کرنےکی شق بھی ختم کردی گئی۔

امریکی سینیٹ نے 716 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ سینیٹ نے نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ نامی یہ بل دس کے مقابلے میں 87 ووٹوں سے منظور کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشاف سامنے آ گیا
 

بِل میں پاکستان کے لیے فوجی امداد کی مد میں 15 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں جو پاکستان کو اپنی سرحدوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے دیئے جائیں گے۔

گزشتہ سال امریکا نے اپنے دفاعی بجٹ میں پاکستان کے لیے "کولیشن سپورٹ فنڈ" کی مد میں 70 کروڑ ڈالر مختص کیے تھے۔ بل میں امریکی امداد طالبان کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی شق ختم کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: روسی سائنسدان کی ملک کے ساتھ غداری، جنگی طیارے کا راز امریکا کو دیدیا


منظور کیے جانے والے بِل میں کوئی ایسی شق بھی شامل نہیں کہ امریکا پاکستان کو یہ امداد انسدادِ دہشت گردی کے لیے کی جانے والی اس کی کارروائیوں کے معاوضے کے طور پر ادا کرے گا۔

اس بل میں اوور سیز وار فنڈنگ کی مد میں 69 ارب ڈالرز، پینٹاگون کے ایئر اور سی فلیٹ اور دفاعی میزائلوں کے جدید سسٹمز کے لیے 10 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں