روسی سائنسدان کی ملک کے ساتھ غداری، جنگی طیارے کا راز امریکا کو دیدیا

روسی سائنسدان کی ملک کے ساتھ غداری، جنگی طیارے کا راز امریکا کو دیدیا
کیپشن: ملزم وکٹر قدریاتشوف کو گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا گیا۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے ایف پی

ماسکو: روس کے سائنسدان نے جدید ترین جنگی طیارے مگ 41 مکویان اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا راز امریکا کو دیدیا۔ ملزم وکٹر قدریاتشوف کو گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا گیا۔

روس کا دعویٰ تھا کہ ایسا جدید ترین طیارہ جو حیران کن صلاحیت کا حامل ہے کسی دوسرے ملک کے پاس نہیں۔ امریکا کی نیندیں حرام کرنے والے مگ 41 مکویان کی ساخت مگ 31 سے کئی درجے بہتر ہے۔ 4800 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی آواز کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے اور راویتی یا ایٹمی ہتھیاروں اور ہائپر سونک میزائلوں کو ہدف تک با آسانی پہنچا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے مزید چینی درآمدات پر ٹیرف بڑھانے کی تیاری کر لی

امریکا کے جدید ترین طیاروں ایف 22 اور ایف 35 کو مار گرانا اس کے لیے نہایت آساں ہے یہی نہیں بلکہ یہ طیارہ بالکل نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ سکستھ جنریشن مشین ہے۔ روس کے دفاعی تجزیہ کار بھی کہہ چکے تھے کہ مگ 41 مکویان مستقبل کا وہ پراجیکٹ ہو گا،جو فائیو پلس، پلس اور سکستھ جنریشن ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔

اسی لیے امریکی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل جان ای ہیٹن نے امریکی حکومت کو مگ 41 سے متعلق خبردار کر دیا تھا جب ولادی میر پیوٹن نے شوٹنگ اسٹار بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں