ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ، قریبی ذرائع

ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ، قریبی ذرائع
کیپشن: ٹینس اسٹار کی زندگی پر فلم بنانے کا سہرا رونی اسکرو والا کے سر سج گیا ہے۔۔۔فائل فوٹو

ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر فنکاروں پر فلم بنانے کے بعد بہت سے لوگ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا سوچ رہے تھے تاہم ٹینس اسٹار کی زندگی پر فلم بنانے کا سہرا رونی اسکرو والا کے سر سج گیا ہے جو کہ اپنے تجربے سے فلم کو چارچاند لگائیں گے جب کہ فلم کی کہانی ثانیہ کی پیشہ ورانہ زندگی پر مبنی تو ہوگی لیکن فلم میں اُن کی ذاتی زندگی کو زیادہ اجاگر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہراساں کرنے کا معاملہ : علی ظفر اور گورنر پنجاب سے جواب طلب

ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کے لئے ہدایتکار کا حتمی انتخاب بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد فلم میکرز دیگر کرداروں کو کاسٹ کرنے کا عمل شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا دنیا کی واحد ٹینس اسٹار ہیں جنہوں نے ڈبل سیٹ میں 6 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کئے جب کہ وہ اپنے فنی کیریئر میں 2013 کی ویمبلڈن چیمپیئن شپ بھی جیت چکی ہیں اور اپنی کامیابی کی بدولت بہت سے ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں