اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
کیپشن: اہلکاروں نے قطر جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 80 کیپسول برآمد کر لیے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 80 کیپسول برآمد کر لئے۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے قطر جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 80 کیپسول برآمد کر لیے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا نام شاہد وزیر ہے اور اس کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا


خیال رہے اس طرح کے واقعات ملک بھر کے ایئر پورٹس پر پیشں آ چکے ہیں اور ملزمان کی بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں