افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنا نام تبدیل کر لیا

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنا نام تبدیل کر لیا
کیپشن: اصغر نے ایسا صرف اپنے ملک کے لوگوں کو مل رہی قومی شناخت کی حمایت میں کیا ہے، فوٹو/ بشکریہ افغان کرکٹ بورڈ

کابل: افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان اصغر استنک زئی نے حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنا نام اصغر استنک زئی سے تبدیل کر کے اصغر افغان رکھ لیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ٹیم کے کپتان اصغر استنک زئی کے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اصغر نے ایسا صرف اپنے ملک کے لوگوں کو مل رہی قومی شناخت کی حمایت میں کیا ہے۔

اصغر کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت باضابطہ طور پر لیا گیا جب وہ نئے الیکٹرانک قومی شناختی کارڈ ( ای تذکرہ ) کیلئے اپنا نام رجسٹرڈ کروانے گئے تھے۔

accfee02e16bf39847248f256741e765

واضح رہے کہ ای تذکرہ افغان لوگوں کا الیکٹرانک شناختی کارڈ ہے جسے اسی سال مئی میں لانچ کیا گیا ہے۔

افغان ٹیم کے 30 سالہ کپتان اصغر نے 86 ایک روزہ میچوں میں 1608 رنز بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 54 ٹی 20 میں 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 963 رنز بنائے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں