چلاس: دیامر میں شرپسند عناصر نے 12 گرلز اسکولوں کو آگ لگا دی

چلاس: دیامر میں شرپسند عناصر نے 12 گرلز اسکولوں کو آگ لگا دی
کیپشن: علاقے میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

چلاس: چلاس اور دیامر میں شرپسندوں نے 12 گرلز سکولوں میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی۔ اسکولوں میں بارودی مواد کے دھماکے بھی کیے اور علاقے میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

چلاس شہر میں واقع گرلز سکول رونئی، گرلز سکول تکیہ میں توڑ پھوڑ اور بارودی مواد کے دھماکے کئے گئے جبکہ ہوڈر اور تھور میں واقع گرلز سکول میں علم دشمن عناصر نے آگ لگا دی۔ دیامر کے تحصیل داریل میں گیال گاؤں میں واقع گرلز سکول، تبوڑ میں واقع دو گرلز سکولوں اور کھنبری میں واقع گرلز سکول کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا

دیامر کے تحصیل تانگیر میں جگلوٹ، گلی بالا اور گلی پائین میں واقع گرلز سکولوں کو بھی جلایا گیا۔ سکولوں کو جلانے کے واقعات رات گئے پیش آئے جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں