پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 20 اگست کو مقرر

پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 20 اگست کو مقرر
کیپشن: پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہو گی۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس 20 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہو گی۔ جس کی سربراہی لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یاور علی کریں گے۔

بینچ کے دیگر ارکان میں بلوچستان ہائیکورٹ کی جسٹس طاہرہ صفدر اور سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اکبر شامل ہیں۔خیال رہے کہ سنگین غداری کیس کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین میں پھنسے پاکستانیوں کو پیر سے پہلے واپس لایا جائے، چیف جسٹس کا حکم

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فوجی آمر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کی کارروائی کا آغاز کیا تاہم کئی برس گزر جانے کے باوجود اس میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں