معروف ریسلر ’کین‘ امریکی شہر ناکس کاﺅنٹی کے میئر بن گئے

معروف ریسلر ’کین‘ امریکی شہر ناکس کاﺅنٹی کے میئر بن گئے
کیپشن: Image by Men\'s Health

ٹینیسی:معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر گلین جیکب(کین) امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ناکس کاﺅنٹی کے میئر بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول سے رابطہ

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن کے امیدوار کین نے اپنی حریف ڈیموکریٹک لنڈا ہینی کو 2-1 کی لیڈ سے شکست دیکر میئر کا الیکشن جیتا۔گلین جیکب نے 66 فیصد(51804 ) جبکہ لنڈا ہینی نے 34 فیصد(26224 )ووٹ حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں:اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں، علیم خان

خیال رہے کہ جیکب کو ریسلنگ کی دنیا میں ایک جارحانہ پہلوان کے طور پر جانا جاتا ہے اور انہوں نے مختلف اکھاڑوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے جبکہ ان کو ریسلنگ کی دنیا میں ’کین‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں