ایم کیو ایم کے وفد کی عمران خان سے پہلے جہانگیر ترین سے ملاقات

ایم کیو ایم کے وفد کی عمران خان سے پہلے جہانگیر ترین سے ملاقات
کیپشن: وفد اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھے گا اور انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائے گا۔۔۔فوٹو/ بشکریہ تحریک انصاف آفیشل پیج

اسلام آباد: ایم کیو ایم کا وفد عمران خان سے ملاقات کے لیے وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا جہاں اس کی جہانگیر ترین سے ملاقات جاری ہے۔ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچا جب کہ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل بھی وفد کے ہمراہ کراچی سے روانہ ہوئے تھے۔

ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان، کنور نوید جمیل اور فیصل سبزواری شامل ہیں جبکہ وفد اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھے گا اور انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے این اے 254 سے کامیاب امیدوار کے اشتہاری ہونے کا انکشاف

عمران خان سے ملاقات سے قبل ایم کیو ایم کے وفد کی جہانگیر ترین سے ملاقات جاری ہے جس میں پی ٹی آئی کی طرف سے عمران اسماعیل اور عارف علوی بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد اپنے مطالبات سے جہانگیر ترین کو آگاہ کرے گا جس کے بعد تمام رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالہ روانہ ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں