احمد شہزاد کو ایک اور جھٹکا، ڈیپارٹمنٹل ٹیم حبیب بینک نے بھی کپتانی سے فارغ کردیا

احمد شہزاد کو ایک اور جھٹکا، ڈیپارٹمنٹل ٹیم حبیب بینک نے بھی کپتانی سے فارغ کردیا

ڈوب ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی انہیں شامل نہیں کیا


لاہور:قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کو ڈیپارٹمنٹل ٹیم حبیب بینک نے بھی کپتانی سے فارغ کردیا۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 26 سالہ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے،

مثبت ڈوب ٹیسٹ آنے کے بعد پی سی بی نے انہیں نا صرف معطل کیا بلکہ دورہ زمبابوے کے لیے جانے والی ٹیم میں بھی شامل نہ کیا۔یہی نہیں قومی ٹیم میں مسلسل کوششوں کے باوجود جگہ نہ بنانے کے بعد وہ فی الحال قائداعظم ٹرافی میں ان کا نام ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں

اور اب انہیں حبیب بینک نے کپتانی سے بھی ہٹا دیا ہے۔احمد شہزاد جو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں سینچری بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں، ان کا نام پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ احمد شہزاد نے ڈوپ ٹیسٹ کی وضاحت پر قانونی مشاورت سے اپنا جواب کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔احمد شہزاد 13ٹیسٹ، 81ون ڈے اور 57ٹی ٹوئنٹی میچز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں،

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 3سنچریاںاور 4نصف سنچریاں، ایک روزہ کرکٹ میں 6سنچریاں اور 14نصف سنچریاں جب کہ محدود اوور کی طرز کی کرکٹ میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ 
#/S