پی سی بی کی سائنسی بنیادوں پر پچز کی تیاری کیلئے مہم شروع

پی سی بی کی سائنسی بنیادوں پر پچز کی تیاری کیلئے مہم شروع
کیپشن: امیدواروں کو کمپیوٹر میں مہارت,فائل فوٹو

لاہور: پی سی بی نے پچز کی تیاری کے کام کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کی مہم شروع کر دی ہے۔پاکستان کرکٹ میں ناقص پچز کے حوالے سے شکایات عام ہیں،

پی سی بی نے ان مسائل کو دیکھتے ہوئے ٹرف اور میدانوں کی تیاری کے حوالے سے عمل کو سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کیلیے کوشش شروع کر دی، 5،5 ڈپٹی اور اسسٹنٹ کیوریٹرز کی تقرری کیلئے اشتہار بھی جاری کرتے ہوئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔کراچی، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں ڈپٹی کیوریٹر کی آسامیوں کیلئے تعلیمی قابلیت ایگریکلچر میں بی ایس سی یا ایم ایس سی آنرز رکھی گئی ہے، سوئل سائنس اور اگرانومی میں خصوصی قابلیت رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی،

تقرری پانے والے پچز کی تیاری، اپ گریڈیشن، مرمت، میدان کی حالت بہتر رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ سوئل، پانی، گھاس، فرٹیلائزر اور کیڑے مار ادویات کا علم اور تجربہ ہونا لازمی ہے، امیدواروں کو کمپیوٹر میں مہارت، ایم ایس آفس کے استعمال اور رپورٹ تیار کرنے کا تجربہ ہونا چاہیے، ٹیسٹ/ون ڈے/ فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ رکھنے والے سابق کرکٹرز بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ انہی پانچوں مراکز کیلیے اسسٹنٹ کیوریٹرکے امیدواروں سے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔