افغانستان جامع مسجد میں خودکش دھماکے ، 20 افراد جاں بحق اور 12 زخمی

افغانستان جامع مسجد میں خودکش دھماکے ، 20 افراد جاں بحق اور 12 زخمی

کابل: افغانستان کے شہر گردیز  کی جامع مسجد میں خودکش دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور  12 زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، افغانستان کے صوبے پکتیا کے مرکز میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 نمازی جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین ووٹوں کی تعداد 10 فیصد سے کم ہونے پر دو حلقوں کا الیکشن کالعدم قرار
   

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری مچ گئی جس کی زد میں آ  کر کئی نمازی زخمی ہوئے۔ ابتدائی طور پر یہ ایک خود کش حملہ لگتا ہے تاہم ابھی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں اس لیے حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں پولنگ کا عمل اور اس کے نتائج کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا
 
  ریسکیو ادارے کے افسر کےمطابق،  زور دار دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہےجن  میں سے بعض کی حالت انتہائی نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد 30 تک ہو سکتی ہے، جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں