پی ٹی آئی ، متحدہ میں حکومت سازی کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے

پی ٹی آئی ، متحدہ میں حکومت سازی کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے
کیپشن: image by screen shot

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کے پی کے کی طرح ملک بھر میں پولیس کے نظام میں اصلاحات لائیں گے ، سیاسی مداخلت کو بالکل ختم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے وفد نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی قلت اور دیگر مسائل کو ختم کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیئے:پی ٹی آئی کے این اے 254 سے کامیاب امیدوار کے اشتہاری ہونے کا انکشاف
 
 
جہانگیر ترین نے کہا کہ ایم کیو ایم سے مکمل طور پر معاہدہ ہو گیا ، 28 میں سے 25 ایم پی ایز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں ، فاٹا اراکین سے بات چل رہی ہے , انھوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے مسائل کو حل کرنے کیلئے قومی سطح پر پیکچ کا اعلان کریں گے ، تعلیم پر مختص بجٹ کو بڑھائیں گے ۔

ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی دعوت پر بنی گالہ آئے تھے ، ہمارا اقدام جمہوریت کو آگے لے کر چلنے کی مفید کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نئے صدر مملکت کے انتخاب کے حوالہ سے تیاریاں
 
 
انھوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے آج بھی پاکستان کا 65 فیصد دیتے ہیں ، سندھ میں دوبارہ مردم شماری پر بھی بات چیت کی جائے گی ۔پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ۔