ابوظبہی :یواے ای میں 50بلین درہم کے اقتصادی پیکج کا اعلان کر دیا گیا۔ یو اے ای میں آئند ہ چند سالوں میں نوکریوں میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔گورنمنٹ اور  پبلک سیکٹر میں 10000 نوکریاں پیدا ہوں گیں۔ ابو ظہبی کے حکمران شہزادہ محمد بن راشد نے ابو ظہبی کے لیے 50بلین درہم کے اقتصادی پیکج کی منظوری دی ہے۔ جس کا مقصد آئندہ تین سالوں میں ابوظبہی کی ترقی کی رفتار کو تیز کرناہے۔


شیخ محمد نے ابو ظہبی میں دس نئے پروجیکٹس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جو سرمایہ کاروں اور یو اے ای کے شہریوں کو کاروبار کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ شیخ محمد نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پیکج سے متعلق 90روز میں پلان تیار کریں۔

تفصیلات کے مطابق اس پیکج میں گورنمنٹ سیکٹر اور پرائیوٹ سیکٹر  کی ترقی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر، انڈسٹریل، ایس ایم ایز  اور سماجی منصوبوں کی ترقی شامل ہے۔


شیخ محمد نے ہدایت کی ہے کی اس پیکج کے تحت گورنمنٹ اور پبلک سیکٹر کم از کم دس ہزار جابز  پیدا  کریں گے۔ شیخ محمد نے اس با ت پر بھی زور دیا ہے کہ مقامی اکنامی  کو بہتر کیا جائے گا،  پبلک اور گورنمنٹ سیکٹرزکے درمیان تعلق کو مضبوط کیا جائےگا۔