عالمی مارکیٹ میں سونا 400 روپے فی تولہ سستا

عالمی مارکیٹ میں سونا 400 روپے فی تولہ سستا
کیپشن: image by facebook

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا 400روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:ایل پی جی 7 روپے فی کلو مہنگی
 
  
عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالرکی کمی سے 1215 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 اور 343 روپے کی کمی ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 55ہزار 600اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر47ہزار 668روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیئے:ڈالر کی قدر میں کمی، قیمت فروخت 123 روپے ہو گئی
 
 
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے720 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 617.28روپے پرمستحکم رہی ہے۔