قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور نشست بڑھ گئی

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور نشست بڑھ گئی
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی غلطی کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی مزید ایک نشست بڑھ گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جب انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو اس میں ایک نشست تحریک انسانیت کے نام پر ایک نشست دکھائی گئی تھی۔

لیکن اب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انسانیت نامی جماعت الیکشن میں کوئی نشست نہیں جیت سکی تھی۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انسانیت والی نشست دراصل تحریک انصاف کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے این اے 254 سے کامیاب امیدوار کے اشتہاری ہونے کا انکشاف
   

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیٹا انٹری میں غلطی کی وجہ سے تحریک انسانیت کی ایک نشست دکھائی جاتی رہی جسے اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اب اپنے اعداد و شمار میں تحریک انصاف کی نشستیں 115 سے بڑھا کر 116 کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں 115 نشستیں حاصل کی تھیں جب کہ ایک نشست پاکستان تحریک انسانیت نے جیتی تھی۔
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں