سیاسی پیغام رسانی نہیں ہو رہی ، فیصلہ حلقے کو اعتماد میں لے کر کرونگا: چودھری نثار

سیاسی پیغام رسانی نہیں ہو رہی ، فیصلہ حلقے کو اعتماد میں لے کر کرونگا: چودھری نثار
کیپشن: image by facebook

ٹیکسلا:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی پیغام رسانی کی باتیں غلط ، میں نے اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کیا،حلقے کی عوام کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کروںگا۔

الیکشن میں دھاندلی کو شور ہر جگہ سنائی دے رہا ہے تاہم حلقہ عوام بالخصوص پی او ایف کے محنت کشوں کا بے حدمشکور ہوں جنہوں نے الیکشن میں میری بھرپور سپورٹ کی۔

ٰیہ بھی پڑھیئے:سعودی عرب نے حج 1439 کے آپریشنل پلان کا اعلان کر دیا
 
 یہ وقت مناسب نہیں وقت آنے پر ہرچیز کی وضاحت کروںگا ، تاریخ میں پہلی بار امریکہ آئی ایم ایف کو ہدایات دے رہا ہے ، پاکستان کی جانب سے کسی نے جواب تک نہیں دیا۔

چودھری نثار نے کہا کہ اپوزیشن کا واویلاکہ الیکشن چوری ہوا اپنی جگہ ، کسی کو سلام کا جواب دینے کا ہر گز یہ مقصد نہیں کہ کسی قسم کی کوئی سیاسی پیغام رسانی ہوئی ، جو بھی فیصلہ ہوگا عوام کی مشاورت سے کروںگا۔

یہ بھی پڑھیئے:13 یا 14 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے:نگران وزیر اطلاعات
 
 
انھوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے جو الیکشن میں پذیرائی دی ان کا بے حد مشکور ہوں ، الیکشن میں ایک مضبوط اپوزیشن معرض وجود میں آئی جبکہ تمام مذہبی قوتیں بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوچکی ہیں۔

دو پختون پارٹیاں بھی اپوزیشن کے اتحاد میں شامل ہیں ، ملک نا مساعد حالات کا شکار ہے ، اس وقت دانشمندی اور اتفاق اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔