سپیریئر انٹرپرنیورل ایکسپو 2019 کا آغاز ہو گیا

سپیریئر انٹرپرنیورل ایکسپو 2019 کا آغاز ہو گیا
کیپشن: دنیا کے بہترین سرمایہ کاری آئیڈیاز کیلئے اسٹالز میں پروڈکٹ کی نمائش کی گی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سپیریئر یونیورسٹی فیس بُک پیج

لاہور: سپیریئر انٹرپرنیورل ایکسپو 2019 آج لاہور میں سج گئی جس میں سوا تین سو سے زائد طلبہ پر مشتمل 80 گروپس مختلف آئیڈیاز پیش کریں گے جبکہ 10 بین الا قوامی انویسٹر سمیت 70 سے زائد  سرمایہ کار اور اسپیکرز بھی شرکت کریں گے۔

آئیڈیا کروڑوں کی شاندار کامیابی کے بعد سیزن 4 کی گرینڈ لانچنگ بھی آج ہو گی۔ چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان اور ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کی ایکسپو سینٹر آمد پر شرکا نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں اورچیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے سپرئیر انٹرپرنیورل ایکسپو کا افتتاح کیا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا سپرئیر انٹر پرنیورل ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوان ملک کاقیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں ڈگریاں ہی نہیں بہترین روزگار بھی فراہم کرناہے،کوشش کرینگے۔ نئے پاکستان میں نوجوانوں  کوکاروبا رکی  طرف  لیکر جائیں ،،،

اس موقع پر وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فرا ہم کرنے کے سلسلے میں سپیریئر گروپ کی کاوشوں کو سراہا۔ کہا پاکستان میں محنت کش لوگوں کی کمی نہیں اور ہمیں نوجوانوں کے آئیڈیاز کو ملکی ترقی کیلئے استعمال کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب میں چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا آج کے  ایکسپو کا مقصد دنیا کو بتانا ہے اور پاکستانی نوجوان بہترین آئیڈیاز کے حامل ہیں ۔

شرکاء نے مسلسل چوتھے سال کامیاب انٹرپرنیورل ایکسپو کے انعقاد پر چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان اور یونیورسٹی ریکٹر سمیت تمام فیکلٹی کو مبارکباد دی۔