طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: چاہتے تو افغانستان کو 2 دن میں فتح کر سکتے تھے، ٹرمپ۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ بی بی سی

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ چاہتے تو افغانستان کو 2 دن میں فتح کر سکتے تھے لیکن ایک کروڑ افراد کو نہیں مارسکتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے نئے جوہری معاہدے پر چین اور روس بھی دستخط کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئے جوہری معاہدے پر دستخط کے معاملے پر روس اور چین سے بات کر چکے ہیں اور دونوں ہی اس حوالے سے پرجوش ہیں۔

خیال رہے امریکا اور روس میں سرد جنگ کے زمانے میں ہونے والے معاہدے کی مدت پوری ہو گئی جس کے بعد دونوں نے اسے باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔