آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائیگا: کانگریس نے خبردار کر دیا

آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائیگا: کانگریس نے خبردار کر دیا
کیپشن: دفعہ 35 اے اور 370 ختم کرنے کا منصوبہ انتہائی خطرناک ہے، کانگریس۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ انڈین میڈیا

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کانگریس نے حکمران جماعت بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئین میں تبدیلی سے کشمیر ہاتھ سے نکل جائے گا۔

کانگریس کے جموں و کشمیر پالیسی پلاننگ گروپ نے نریندر مودی سرکار کی جانب سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں فوج بڑھانے، یاتریوں اور سیاحوں کو روکنے سے خوف بڑھا ہے۔ کانگریس نے خبردار کیا ہے کہ دفعہ 35 اے اور 370 ختم کرنے کا منصوبہ انتہائی خطرناک ہے جو کشمیر کی آئینی حیثیت سے انحراف غلط ثابت ہو گا۔

مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے بھارت کو خبردار کیا کہ دفعہ 35 اے کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے برابر ہو گی۔ یہ اقدام وادی میں زبردست عوامی مزاحمت کا باعث بن سکتا ہے۔