عالمی برادری  بھارت کیجانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، صادق سنجرانی

عالمی برادری  بھارت کیجانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، صادق سنجرانی
کیپشن: Image Credit: Twitter

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پرکلسٹر بم گرا کرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، بین الاقوامی برادری بھارت کےکلسٹربم کے استعمال کا نوٹس لے۔

ایل اوسی کے قریب شہری آبادی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ قوم ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پوری قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھر پورحمایت کرتی ہے، پوری قوم اورپارلیمان کا مشترکہ موقف عالمی برادری کے سامنے جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کشمیر کی صورتحال پرپارلیمنٹ کا فوری مشترکہ اجلاس بلائیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس صورتحال پر بحث ہونی چاہیے، بھارت کو ہوش کےناخن لیتے ہوئے ریاستی دہشتگردی فوری بند کرنی چاہیے، عالمی برادری  بھارت کیجانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیرکےحل کےلیےاپنا کردار ادا کرے، بھارتی افواج نہتے اور بےگناہ شہریوں کوشہید کر رہی ہے۔