اقوام متحدہ کو بھارت کیطرف سے سیزفائر کی خلاف ورزی سےمتعلق خط لکھا ہے: وزیر خارجہ

اقوام متحدہ کو بھارت کیطرف سے سیزفائر کی خلاف ورزی سےمتعلق خط لکھا ہے: وزیر خارجہ
کیپشن: Image credit Shah Mahmood Qureshi twitter

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود  قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات انڈیا کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو فوری حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارت کی طرف سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق خط بھی لکھا ہے جس میں بھارت کی طرف سے معصوم پاکستانی شہریوں پر کلسٹر بموں کے استعمال سے متعلق آگاہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان بموں کا استعمال بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنوینشن کی سخت خلاف ورزی ہے، صدر ترمپ بھی اس مسئلے جو حل کرروانے کے لیے ثالث بننے کو تیار ہیں مگر بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ ہی کسی تیسے ملک کو ثالث بننے کی اجازرت دے رہا ہے اور نہ ہی پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا سب دیکھ رہی ہے کہ کیسے پاکستان نے امن کے لیے ہاتھ بڑھایا، مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں اسی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔