وزیراعظم  18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم  18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے
کیپشن: Image Source: PTI Twitter Account

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان  18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے،جس میں  حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔  اس سلسلے میں  وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

 

وزیراعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ تمام  وزراتوں  اورڈویژنز کو پہلے سال کی 5 بڑی کامیابیاں بتائیں، تمام وزراء 9  اگست تک اپنی وزارت کی پانچ کامیابیاں لکھ کر بھیجیں۔