نواز شریف کا نام ایل این جی کیس کی انکوائری سے خارج

 نواز شریف کا نام ایل این جی کیس کی انکوائری سے خارج
کیپشن: Image Source: PMLN Twitter Account

اسلام آباد: نیب  نے سابق وزیر اعظم  نواز شریف کا نام ایل این جی کیس کی انکوائری سے نکال دیا۔

 نیب ذرآئع کے مطابق، سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی نے جسمانی ریمانڈ کے دوران  اپنا بیان ریکارڈ کروایا  جس میں انہوں نے کہا کہ ایل این جی معاہدہ ملکی و بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیا، ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لیے قطر سے ایل این جی دیگر ممالک کی نسبت کم ترین قیمت پر خریدی۔

ذرائع  کے مطابق ، شاہد خاقان عباسی  نے کہا کہ ایل این جی معاہدے کی تمام تر ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے۔اس  بیان کی روشنی میں ایل این جی کیس کی انکوائری سے نواز شریف کا نام خارج کر دیا گیا ہے۔