سینیٹ انتخابات شکست ، متحدہ اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی

 سینیٹ انتخابات شکست ، متحدہ اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی
کیپشن: Image Source: Sherry Rehman Twitter Account

اسلام آباد: شیری رحمان نے سینیٹ انتخابات سے متعلق خواجہ آصف کے بیان کو متحدہ اپوزیشن میں پھوٹ ڈالنے کے مترادف قرار دےدیا۔  

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہاہے کہ خواجہ آصف کے بیان سے ذاتی طور پر کافی مایوس ہوئی ،مسلم لیگ ن کو خواجہ آصف کے بیان کی وضاحت کرنی چاہیے، وہ تو ملک سے باہر تھے، انہیں سینٹیٹ کے انتخابات کے متعلق کیسے علم ہوا ۔

 

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے سوال اٹھایاہے کہ کیا خواجہ آصف بتائیں گے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے انہوں نے کتنا کام کیا۔

شیری رحمان نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی بعض اپوزیشن جماعتوں سے کافی تحفظات ہیں مگر ہم نے اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے اظہار نہیں کیا۔

دوسری طرف ن لیگ نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیاہے۔