شمالی وزیرستان، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: شمالی وزیرستان، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو امن دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی  کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے اور ایک افسر اور جوان زخمی ہوا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی جس پر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 37 سالہ رہائشی نائیک غلام مصطفیٰ شہید ہو گئے تھے اور وہ مظفرآباد کے رہائشی تھے۔

دہشت گردوں سے ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے نائیک غلام مصطفیٰ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید نائیک غلام مصطفیٰ کی تدفین ان کے آبائی علاقے دونہ چھتر، مظفرآباد میں کی گئی۔ شہید نائیک کی اس سے قبل نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔