بلوچستان میں کانگو وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آ گئے

بلوچستان میں کانگو وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آ گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کوئٹہ: بلوچستان میں کانگو وائرس کے 5 نئے مریض سامنے آ گئے ہیں جنہیں کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ 

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر نو ر اللہ موسیٰ خیل نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کانگو میں مبتلا 3 مریضوں کا تعلق کوئٹہ، ایک کا پشین اور ایک کاکان مترزئی سے ہے جنہیں کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں داخل کردیا گیاہے۔

ایم ایس کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے شبہ میں 7 مریض ہسپتال لائے گئے جن میں سے 5 میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ تمام مریضوں کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔