صوبہ سندھ میں شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

It has been decided to vaccinate those who do not have identity cards in Sindh province
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے قومی شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کو بھی عالمی وبا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جس شہری کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں ہوگا، وہ اپنی تعلیمی اسناد اور (ب) فارم کی بنیاد پر بھی ویکسین لگوا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ان میں سے کوئی بھی دستاویز نہ رکھنے والا شہری کسی بھی فرد کو ضمانتی بنا کر کورونا ویکسین لگوانے کا اہل تصور کیا جائے گا۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر ضمانتی بھی نہ ہو تو پرفارمہ پُر کرکے زیر استعمال موبائل نمبر پر بھی ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ سہولت صرف کراچی ایکسپو سینٹر میں فراہم کی جائیگی۔