وفاقی کابینہ اجلاس، وزیراعظم ہاؤس کے کمرشل استعمال کی منظوری کا امکان

وفاقی کابینہ اجلاس، وزیراعظم ہاؤس کے کمرشل استعمال کی منظوری کا امکان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کیلئے کھولنے کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد یہاں فیشن اور ثقافت کی تقریبات کا انعقاد ہو سکے گا۔ 
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہو گا جس میں ملکی سیاسی اور کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کیلئے کھولنے کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوسکیں گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کورونا سے متعلق درکار61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع اور اسلحہ لائسنس کا اختیار وزارت داخلہ کودینے کی منظوری دے گی جبکہ اسلام آبادمارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات ہٹانے کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ 
اجلاس میں ملزم مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ آرٹیکل51 کے تحت صوبوں کیلئے نشستوں کا معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ 
وفاقی کابینہ پیسکوکے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کافیصلہ کرے گی اور پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ معاشی اعشاریوں پربریفنگ دی جائے گی۔ ای سی سی کے گزشتہ اجلاسوں اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔