پاکستان میں ایک روز میں ویکسئن لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

پاکستان میں ایک روز میں ویکسئن لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا
سورس: file photo

سلام آباد: ملک میں ایک روز میں کورونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ گزشتہ روز 10 لاکھ 72 ہزار 342 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

ملک میں اب تک 3 کروڑ 19 لاکھ 29 ہزار 581 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

  انہوں نے بتایاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 50 فیصد سے زائد شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے اور اسلام آباد پاکستان کا پہلا شہر ہے جہاں ویکسین مہم تیزی سے جاری ہے جب کہ پنجاب ،سندھ اورخیبر پختونخوا میں ریکارڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔

a076ee15075d0295bc055ed640f75adb

اسد عمر کے مطابق پشاور، راولپنڈی میں 35، 35 فیصد، فیصل آباد میں 28 فیصد اور کراچی میں 26 فیصد شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

 اس کے علاوہ لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا میں27 فیصد اورحیدر آباد میں 25 فیصد شہریوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔