رہائشی ویزہ رکھنے والوں کو دبئی آنے کی اجازت مل گئی

رہائشی ویزہ رکھنے والوں کو دبئی آنے کی اجازت مل گئی
سورس: file photo

 ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے رہائشی ویزا کے حامل پاکستانیوں کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے رہائشی ویزا ہولڈرز پاکستانی اب متحدہ عرب امارات میں داخل ہوسکیں گے، انہیں آنے کی اجازت ہوگی۔

حکام نے کہا ہے کہ رہائشی ویزا کے حامل پاکستانی 5اگست سے یو اےای آسکیں گے۔

اماراتی حکومت کے مطابق جن کی مکمل ویکسینیشن کو 2 ہفتے ہوچکے ہیں وہ مسافر یو اے ای آسکیں گے۔ بھارت اور پاکستان سے آنے والے مسافروں کے لیے الگ ٹرانزٹ بنائی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے  تمام ممالک کے لیے ٹرانزٹ لاؤنج بھی کھول دی۔

قوائدوضوابط کے تحت یو اے ای آنے والے مسافروں کو 72گھنٹے پہلے کی پی سی آر رپورٹ(کوروناوائرس رپورٹ) دینا ہوگی۔ رپورٹ کا منفی ہونا ضروری ہے۔

علاوہ ازیں امارات پہنچنے کے بعد نافذ العمل دیگر اصولوں پر بھی عمل کرنا ہوگا۔