عمرہ کے لئے جانے والوں کے لئے خوشخبری

عمرہ کے لئے جانے والوں کے لئے خوشخبری
سورس: file photo

ریاض : سعودی نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط  نے کہا ہے  کہ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کی تاریخ کااعلان جلد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ، جس میں بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی نائب وزیر حج وعمرہ نے کہا کہ ریاض بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کی تاریخ کااعلان جلدمتوقع ہے۔

یاد رہے سعودی عرب نے غیر ملکی زائرین کے لیے عمرہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے غیر ملکی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ زائرین ایس او پیزکے تحت سعودی عرب پہنچیں گے، جس کے لیے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔

خیال رہے وزارتِ حج و عمرہ نے درخواست دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے ابھی وضاحت نہیں کی، اس حوالے سے جلد طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے حال ہی میں 60 ہزار عازمین نے فریضہ مقدسہ ادا کیا، اس دوران کرونا کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا ۔